لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ق)کے دونوں سینئر رہنماوں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی مسترد کردیا اور کہا علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلی رہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلی تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تین سینئر وزرا نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔وزرا کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا گیا تاہم مسلم لیگ ق کے دونوں سینئر رہنماوں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی مسترد کردیا
۔ق لیگ کے دونوں رہنماں نے جواب دیا علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلی رہیں۔دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر چوہدری برادران بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے آج پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں کو وزیراعظم ہاس بلالیا ہے۔جس میں پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانیکی حکمت عملی پرغور ہوگا۔
گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پنجاب میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ علیم خان اور ترین گروپ نے پنجاب حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا امیدکرتا ہوں علیم خان کے تحفظات وزیراعظم دور کریں گے۔
