مسافروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب انہیں امارات بذریعہ ابوظبی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرانا ہوگا تاہم اب یہ اختیاری ہوگا کہ اگر وہ چاہیں تو ابوظبی پہچنے پر ٹیسٹ کراسکتے ہیں جس کی فیس 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اتحاد ایئرویز کے مطابق مسافر چاہے انہوں نے ویکسین لی ہو یا نہیں لی اب انہیں ابوظبی ائرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرانا ہوگا ۔۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ویکسین شدہ افراد اب روانگی سے قبل اور آمد کے بعد پی سی سی ٹیسٹ سے آزاد ہوچکے ہیں۔ اب صرف غیرویکسین شدہ افراد کو روانگی سے قبل 48 گھنٹے قبل کا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور اس پر کیو آر کوڈ کا ہونا لازم ہے۔ جبکہ صحت یاب افراد کے لئے 30 دن پرانا صحت یابی سرٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ ٹرانزٹ مسافروں کے لئے بھی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں البتہ جس ملک وہ جارہے ہوں گے اگر وہاں اس حوالے سے کوئی شرط ہوئی تو اسے پورا کرنا ہوگا۔
امارات آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
