Tuesday, March 24, 2026
ہومدنیامتعدد ممالک کی میڈیا شخصیات کی طرف سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تحسین

متعدد ممالک کی میڈیا شخصیات کی طرف سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تحسین

متعدد ممالک کی میڈیا شخصیات نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو سراہا ہے اور کہا کہ سرمائی اولمپکس بہت کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔
قبرص کے قومی ٹیلی ویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارسٹو دیمو نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے آغاز کے بعد سے، قبرص کے قومی ٹیلی ویژن نے ان کھیلوں کی جامع کوریج کی ہے، جس کا کل دورانیہ تقریباً 60 گھنٹے ہے۔ قبرص کے سرکاری ٹیلی ویژن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی کوشش سرمائی اولمپکس کے لیے وقف کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اختتامی تقریب بھی بہت کامیاب ہوگی۔ کیونکہ اب تک چین کی طرف سے منعقد ہونے والی بڑی گیمز بہت کامیاب رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔