Sunday, March 22, 2026
ہومشوبزاداکارہ کاجول کی ساس کو سالگرہ پر دلچسپ انداز میں مبارکباد

اداکارہ کاجول کی ساس کو سالگرہ پر دلچسپ انداز میں مبارکباد

اداکارہ کاجول نے اپنی ساس وینا دیوگن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک دلچسپ پیغام شیئر کیا ہے۔
کاجول نے انسٹاگرام پر اجے دیوگن کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب آپ کسی مرد کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ صرف اس ایک شخص کے ساتھ منسوب نہیں ہوتا بلکہ آپ کا تعلق اس کے پورے خاندان کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔کاجول نے اپنی ساس کے لیے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ میری ساس ہیں، کیونکہ یہ ہمیشہ میرے لیے کھڑی رہتی ہیں اسی لیے اکثر مجھے لگتا ہے کہ میری شادی اجے سے نہیں بلکہ اپنی ساس سے ہوئی ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی ساس کو شاندار کہا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔