عاطف اسلم نے اپنے دبئی کے کنسرٹ کے دوران لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبول گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے رواں ماہ انتقال کرجانے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو لائیو کنسرٹ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
عاطف اسلم نے اپنے دبئی کے کنسرٹ کے دوران لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ وہ ان سے کبھی ملے تو نہیں لیکن انہوں نے لتا منگیشکر کے گیتوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔کنسرٹ کے دوران ہی عاطف اسلم نے لتا منگیشکر کا مایہ ناز گیت ایک پیار کا نغمہ ہے کے چند بول گنگنائے۔
اس دوران اسٹیج پر نصب اسکرین پر لتا منگیشکر کی تصویر نمایاں کی گئی، کنسرٹ میں موجود شرکا نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا کیونکہ وہ کنسرٹ میں اس قسم کے کسی خراج عقیدت کی توقع نہیں کررہے تھے۔یاد رہے کہ بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ رواں ماہ 6 تاریخ کو دارِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
عاطف اسلم کا لائیو کنسرٹ میں لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
