Thursday, March 19, 2026
ہومپاکستانعوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کو تیاری

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کو تیاری

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی گئی،

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6روپے 10پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،

نیپرا حکام کے مطابق درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر سماعت 28فروری کو ہوگی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کیالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔