Wednesday, March 18, 2026
ہومدنیاچینی صدر کا برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

چینی صدر کا برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے برازیلین ہم منصب جیر بولسونارو کے نام ایک تعزیتی پیغام میں برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث بھاری جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
چینی میڈ یا کے مطا بق جمعہ کے روز شی نے کہا کہ انہیں برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں شدید بارشوں کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا ہے ۔چینی صدر نے متاثرین کے لواحقین سے گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔