Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانمنی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع

شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ

لاہور،شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شہباز شریف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز الاحسن اعوان نے شہبازشریف اور دیگرملزمان کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

عدالت کو ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کے معاملے میں وکلا نے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دی۔ شہبازشریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتیں۔ بینک حکام کے 164 بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایک مرتبہ تسلی سے بتا دیں کہ کون کون سے کاپیاں صاف نہیں، یہ ایک ایک کر کے اعتراضات اٹھائیں گے۔

شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی اے نے 2021 میں منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

مزید کیس کی سماعت 28 جنوری تک کے لئے ملتوی کی گی تھی

 وفاق حکومت کے پاس 1400 سکوئر مائلز کا رقبہ ہے اور اگر حکومت چار ہفتوں یہ ٹھیک نہیں کرسکتی تو پھر کیا کرسکتے ہیں۔ چار ہفتے بعد دیکھتے ہیں کہ یہ افسران کیا کرتے ہیں۔ یہاں پراسیکوشن نہیں بنا، 40 سال بعد کسی کو یاد آیا کہ ڈسٹرکٹس کورٹس کو شفٹ کریں۔ یہاں پر پراسیکوشن سیکرٹری ہونا چاہیے، کیوں کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں پراسیکوشن کا سب سے اہم کام ہوتا ہے۔

یہاں اسٹیٹ کونسلز بغیر تنخواہ کے کام کررہے ہوتے ہیں۔ آئی جی اور سیکرٹری داخلہ بڑے خوش ہونگے کہ 136 میں 130 نمبر پر عدالتیں ہیں۔ عدالت نے کریمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے اٹارنی جنرل سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ چار ہفتوں بعد کریمنل جسٹس سسٹم میں کوئی کلاز نہ رہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔