Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانبیرون ملک غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

بیرون ملک غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

بیرون ملک غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

ایف آئی امیگریشن کے عملہ نے اسی لاکھ سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی شارجہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،تین مسافروں کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق امیگریشن عملہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران شارجہ جانے والوں دو مسافروں کو مشکوک جان کر روکا،جنھوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران سامان میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا اعتراف کیا،

تلاشی کے دوران مجموعی طور پر ستر ہزار سعودی ریال

سامان کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر ستر ہزار سعودی ریال،چھے ہزار دو سو پچاس درہم برآمد ہوئے،ملزمان نے بتایا کہ کرنسی پرواز میں موجود مسافرعبداللہ خان کی ہے جس پر مسافر کو تلاش کرکے حراست میں لیا گیاجسکے سامان سے 93ہزار سعودی ریال اور ایک ہزار یو اے سی درہم برآمد ہوئے ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مقررہ حد سے زائد غیرملکی کرنسی سمگل کرکے بیرون ملک جا رہے تھے جس پر انھیں روک کر کرنسی سمیت کسٹم عملہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔