پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے: ،جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا،عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ن لیگ خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے یہاں ملاقات کی۔انتخاب خان چمکنی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ملاقات میں اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے: ،جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا،عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ اس وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے اور ریلیف دینے کی ضرورت ہے،ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے،جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، انشا اللہ آئندہ بھی اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے،موسم صاف ہو جائے گا، پرویز الٰہی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔