اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروع نسیم نے ملاقات کی ،ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری بھی موجود تھیں۔ملاقات میں فوجداری قوانین میں اصلاحات، زیر التوی قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فوجداری قوانین میں اصلاحات کا ترمیمی بل کا نوٹس پیش کیا اور کہا کہ مجوزہ بل 700 سے زائد ترامیم پر مشتمل ہے۔فروع نسیم نے کہا کہ نئے قوانین میں ایف آئی آر، تفتیش، چلان، الیکٹرانک شواہد سمیت خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ترامیم شامل ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو موثر قانون سازی اور اس کے نفاذ کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے ،فوجداری قوانین میں مجوزہ ترامیم جرائم کی روک تھام اور خاتمہ میں اہم پیش رفت ثابت ھو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام قانون سازی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے،سیکرٹیریٹ کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا،بل عوامی مفاد سے وابسطہ ہے لہذا میں اپوزیشن سے بھی تعاون کے لیے بات کروں گا۔
پارلیمنٹ کا بنیادی کام قانون سازی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے،اسد قیصر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔