اسلام آباد،سپریم کورٹ نے 2 سال قبل انتقال کرجانے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کردی، وکیل نے بتایا کہ جب ضمانت کی درخواست دائر کی اس وقت لعل خان زندہ تھا اور علاج نجی ہسپتال سے میں کرانا چاہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو جسٹس اعجازالحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواست گزارنے میڈیکل بنیادوں پر20 فروری 2020کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
اس دوران درخواست گزار کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور سرکاری ہسپتالوں نے اس کا علاج کرنے سے انکار کیا۔ ضمانت کی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست عدالت نے مستردکردی۔ لعل خان پر اغوا کا الزام تھا اور 2012 سے جیل میں قید تھا۔
سپریم کورٹ نے 2 سال قبل انتقال کرجانے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔