Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب کی زیرصدارت میں، دوریفرنسز،6تحقیقات کی منظوری

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب کی زیرصدارت میں، دوریفرنسز،6تحقیقات کی منظوری

:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بڑی مچھلیوں کو بلایا


ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

ماضی میں بڑی مچھلیوں کو کوئی بلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو نیب کی پیروی کی بدولت سزا سنائی، پاکستان اور نیب ساتھ چل سکتے ہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔

منگل کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چئیرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل احتساب ،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 :دیرینہ پالیسی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

 ایگزیکٹو بورڈ ٓاف کے اجلاس میں 2 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ملزمان پر مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزم ہے۔ جس سے قومی خزانے کو11.125 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔ 2۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں رانا محمد افضل ایگزیکٹو انجینئراریگیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔


:اجلاس میں 06نوسٹی گیشنز کی منظوری

ملزمان پر مبینہ طور پربد عنوانی اور رشوت دینے کا الزم ہیقومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 06نوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں محمد برجیس طاہر رکن قومی اسمبلی، سلیم گورایا ٹھیکہ دار اور دیگر،جیو ماسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ، میسرزجیو ماسٹر انٹر نیشنل لمیٹڈ اور دیگر،ای او بی آئی کی انتظامیہ،بینک آف پنجاب کے افسران اور دیگر،گل حسن چنا،عبد الرزاق قریشی،سابق سیکرٹریزریونیو سٹیمپس اینڈ اویکیوپراپرٹیز،حکومت سندھ اور دیگر،بنوں شوگر ملز لمیٹڈکے افسران/اہلکاران اور دیگر،شبیر احمد،نقیب اللہ، ڈویلپرز آف جان ٹان،کچلاک ایند میگا سٹی کچلاک اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے

https://ips.media/category/pakistan-news/


:پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف انکوائری

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کے لئے قانون کے مطابق متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جان محمد جمالی اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن  مقدمات خصوصامنی لانڈرنگ، جعلی اکانٹس، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ میں بڑی مچھلیوں کو نہ صرف بلایا بلکہ جن کو ماضی میں کوئی بلانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا معزز احتساب عدالتوں نے نیب کی موثر پیروی کی بدولت 1405ملزمان کو سزا سنائی۔


گیلانی اینڈ گیلپ سروے

گزشتہ 4 سالوں سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سےنیب نے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے انسداد بد عنوانی کے لیئے ایم او یو پر دستخط کئے جو کہ نیب کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔

اس کے علاوہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں جن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان،ورلڈ اکنامک فورم،گلوبل پیس کنیڈا،پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے سراہا ہے جبکہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک821ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمدکئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔