وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ڈاکٹر لارنس اور ڈاکٹر شال کوخط لکھے گی،دونوں ڈاکٹرزکو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مانگی جائیں گی،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس سے قبل شہباز شریف کو خط لکھا تھا ،شہباز شریف کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔بعد ازاں شہباز شریف نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو جوابی خط بھی لکھا تھا،خط کو خلاف قانون، بلاجواز اور کردار کشی قرار دیا تھا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں تھی ،جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی تھی، رپورٹ کے مطابق بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھاسکتی ہے۔سینئر ڈاکٹروں کے 9 رکنی بورڈ نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹ کو نامکمل قرار دیا تھا۔
وفاقی حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔