Sunday, December 14, 2025
ہومکھیلسپر لیگ میں فیئرڈیل کی کامیابی

سپر لیگ میں فیئرڈیل کی کامیابی

اسلام آباد (قیصر ستی ) فیئر ڈیل سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیئر ڈیل کی کرکٹ ٹیم نے سپارٹن کو 46رنز سے ہرا دیا پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے فیئر ڈیل نے مقررہ 20اوورز میں 200رنز سکور کیے کپتان آصف محمود نے 80، سلمان حمید نے 73اور فیصل ستی نے 20رنز سکور کیے سپارٹن کی طرف سے منور نے 3اور حسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں سپارٹن کی ٹیم 154رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی منان عباسی نے 69اور فیصل نے 19رنز کی اننگز کھیلی فیئر ڈیل کی طرف سے عثمان خان اور حسین نے تین تین جبکہ فیصل ستی نے دو کھلاڑی آئوٹ کیے آصف محمود کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔