Friday, October 18, 2024
ہومدنیابرطانوی سفارت کاری "کولڈ وار پلے بک" پرعمل کے مطابق زیادہ غیر مقبول ہوگی، چینی میڈیا

برطانوی سفارت کاری “کولڈ وار پلے بک” پرعمل کے مطابق زیادہ غیر مقبول ہوگی، چینی میڈیا

بیجنگ۔۔۔۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ الزبتھ ٹرس نے آسٹریلیا کے لوئی انسٹی ٹیوٹ میں اپنی تقریر میں چین کا بار بار ذکر کیا ہے، چین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے، اور برطانیہ ،آسٹریلیا اور متعلقہ ممالک سے “معاشی سلامتی اور آزادی کے دفاع” کا مطالبہ کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے سنجیدگی سے اعلان کیا کہ چین کے خلاف ان الزامات کا مقصد ابہام پیدا کرنا ہے اور ان الزامات کے پیچھے مزموم مقاصد کار فرما ہیں، اور موجودہ عالمی صورتحال میں یہ خیالات بنیادی طورپرغلط ہیں۔ چین کے ترجمان نے کہا کہ چین عملی اقدامات کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا ہے اور ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے۔ ترجمان نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا 40 یا 50 سال پہلے کی دنیا نہیں رہی اور سرد جنگ کو کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ وبا جیسے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنےکے لئے بین الاقوامی برادری کو تقسیم اور تصادم کی بجائے اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اگر برطانوی سفارت کاری “کولڈ وار پلے بک” کے مطابق کام کرتی رہی تو یہ اور بھی زیادہ غیر مقبول ہو جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔