Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمعیشت گروتھ میں بہتری کے بعد اپوزیشن کا خراب اکانومی کا بیانیہ تباہ ہو گیا،شہباز گل

معیشت گروتھ میں بہتری کے بعد اپوزیشن کا خراب اکانومی کا بیانیہ تباہ ہو گیا،شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ معیشت گروتھ میں بہتری کے بعد اپوزیشن کا خراب اکانومی کا بیانیہ تباہ ہو گیا۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ 3 سالوں میں 5.37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مفتاح کے اقرار سے اپوزیشن کا خراب اکانومی بے روزگاری کا بیانیہ تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک بلومبرگ کا پاکستان کو کورونا اور معیشت کی گورنس پر دنیا کے ٹاپ تھری بہترین ملکوں میں شامل کرنے سے ان کے نکمے نااہل کا بیانیہ تباہ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ویڈیو پر بلیک میل کرنے والوں کی اپنی ہر طرح کی ویڈیو بازار میں موجود ہیں ، حکومت اب گئی کل گئی اگلے ہفتے گئی۔ 18 ووٹوں سے پارلیمنٹ میں شکست سے اپوزیشن کا یہ بیانیہ بھی تباہ بلکہ ہر بات پر چال ہر بیانیہ تباہ ہو گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ اب بے روزگاروں کو کوئی نئی سازش ، نئی گالی اور نئی نان سینس سوچنے پڑے گی ورنہ ان کے جعلی انقلابی دوستوں نے پاگل ہو جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پر اللہ کی رحمتیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔