ہومپاکستانوزیرِ اعظم سے عثمان ڈار، عاقب جاوید، رانا عاطف، شاہین آفریدی کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے عثمان ڈار، عاقب جاوید، رانا عاطف، شاہین آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کی بالا دستی ہو ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار، عاقب جاوید، رانا عاطف اور کرکٹر شاہین آفریدی کی ملاقات۔ملاقات ملک میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی کامیابی اور اس کے نتیجے میں نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آنے پر گفتگو۔بالخصوص کرکٹ میں کامیاب جوان اور لاہور قلندر کے تعاون سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی آئندہ پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا جس پر وزیرِ اعظم نے لاہور قلندر اور کامیاب جوان پروگرام کی کوششوں کو سراہا۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت سے پاکستانی کرکٹ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔