Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانہندو یاتریوں کا پہلا وفد مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پشاور پہنچ گیا

ہندو یاتریوں کا پہلا وفد مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پشاور پہنچ گیا

ہندو یاتریوں کا پہلا 13 رکنی وفد غیر ملکی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کا وفد کرک کیلیے روانہ ہوگیا ہے جو وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرے گا۔رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہندو یاتریوں کا دوسرا 113 رکنی وفد بھی آج ہی پشاور پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے یاتریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ہندو یاتریوں کو نئی دہلی سے لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔