Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانحریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی رپورٹ جاری کردی

حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس نے سال 2021 میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم ،قتل و غارت گری کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض افواج نے 2021 میں 227 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی قابض افواج نے سال 2021 میں 1686 کشمیریوں کو گرفتار کیا،2021کے دوران کشمیر میں 467نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی حکام کی طرف سے 122 بار انٹرنیٹ بلاک کیا گیا، 2021میں بھارتی قابض افواج نے 486افراد کو زخمی کیا،کشمیر میں 2021 کے دوران 178 افراد پر کالے قوانین افسپا کے تحت مقدمات درج کئے گئے، مقبوضہ جموں کشمیر میں غیر قانونی ایکٹ یو اے پی اے کے تحت 410 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔