اسلام آباد ، شہر اقتدار میں 24گھنٹو ں میں اومی کرون کے 34نئے کیسز سامنے آ گئے ، ایک ہفتے میں اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 66ہو گئی ۔
جمعہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 اومی کرون کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کیسوں کی تعداد 66 ہو گئی، اس سے قبل اسلام آباد میں اومی کرون کیسوں کی تعداد 32 تھی،اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا، عالمی وبا کے تناظر میں اسلام آباد میں اومی کرون مزید پھیلے گا ،شہری افراتفری میں نہ آئیں ،احتیاطی تدابیر کریں ، شہریوں سے درخواست ہے ماسک پہنچیں ،ویکیسن لگوائیں۔
شہر اقتدار میں اومی کرون کے 34نئے کیسز سامنے آ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
