اسلام آباد(خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریکِ انصاف سعودی عرب کے ترجمان ارسلان شاہد کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اوورسیز وفد میں سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ اور سنئیرنائب صدر بابراکرم اعوان پاکستان تحریک انصاف ساتھ افریقہ کے صدر رائے علی انتخاب اور پاکستان تحریک انصاف جاپان کے صدر ملک اللہ یار اور پاکستان تحریک انصاف روس رشیہ چیپٹرکے صدر جواد الرحمان نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پارٹی امور بلخصوص اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اسکے علاوہ سعودی عرب ساتھ افریقہ روس جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے ممکنہ حل کے بارے میں گفتگو رہی اور بزنس مین کمیونٹی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام وفد نے وفاتی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے بھی خصوصی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز وفد کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔