Monday, December 23, 2024
ہومدنیامنصفانہ،معقول اور غیرامتیازی ایکسپورٹ کنٹرول پر قائم رہیں،چینی اسکالر

منصفانہ،معقول اور غیرامتیازی ایکسپورٹ کنٹرول پر قائم رہیں،چینی اسکالر

بیجنگ ()
چین کے انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن انٹرنیشنل ریلیشنز کے آرمز کنٹرول ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر گوشیاؤ بنگ کا ایک مضمون گلوبل ٹائمز کی ویب سائٹ پرشائع ہوا ۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین نے انتیس تاریخ کو ایکسپورٹ کنٹرول کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا اور اس میں بین الاقوامی ایکسپورٹ کنٹرول کو مزید منصفانہ ،معقول اور غیرامتیازی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
حالیہ برسوں میں امریکہ کی سرپرستی میں بین الاقوامی ایکسپورٹ کنٹرول میں وقت کے دھارے کے خلاف چلنے کا رجحان ظاہرہوا ہے ،جو اقتصادی و تجارتی ترقی کی بجائے “ڈی کوپلنگ” کو فروغ دیتا ہے،اقتصادی عالمگیریت میں مدد دینے کی بجائے اس میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی بجائے سائنسی و تکنیکی بند ش کا ایک چھوٹا سا حلقہ تشکیل دیتا ہے۔یہ منفی رجحان عالمی سپلائی چین کے تحفظ اور ترقی پذیر ممالک کے سائنس و ٹیکنالوجی کے حصول کے جائزمفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایکسپورٹ کنٹرول میں ترقی پذیر ممالک کو اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کا مساوی موقع دیا جانا چاہیئے ۔متعلقہ کثیرالجہتی نظام کو ،بین الاقوامی ایکسپورٹ کنٹرول کے تعاون کو مزید موثر اور مزید منصفانہ بنانا چاہیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔