بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے جنعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران چین روس تعلقات کے بارے میں صدر پوتن کے مثبت بیان اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے ان کی نیک خواہشات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق تیس دسمبر کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے صدر شی جن پھنگ کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 2021 میں روس۔ چین تعاون نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے ۔ فریقین کے درمیان ہر سطح کی سیاسی بات چیت عمل میں آئی ہے۔ دوطرفہ تجارتی حجم ایک نئی بلندی تک پہنچ چکا ہے ۔ جدت سے بھرپور سائنس اور ٹیکنالوجی کے سال نے ٹھوس ثمرات سامنے لائے ہیں۔دونوں فریقوں نے اہم عالمی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے مختلف شعبوں میں روس اور چین کے تعاون کو یقینی طور پر مزید ترقی ملے گی۔ صدر پوتن نے کہا کہ وہ روس چین کھیلوں کے تبادلے کے سال کی کامیابی کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے پختہ اعتماد ظاہر کیا کہ چینی دوست بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی سے میزبانی کرے گا اور وہ خود گیمز کے افتتاح کے موقع پر صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
صدر پوتن کے پیغام کے تناظر میں چاو لی جیان نے کہا کہ چین اور روس کی دوستی اٹوٹ ہے اور تعاون کے امکانات لامتناہی ہیں ۔سال 2022 بھی چین روس تعلقات کے حوالے سے امیدوں اور اعتماد سے بھرا ہوا ہے۔
چین اور روس کی دوستی اٹوٹ ہے اور تعاون کے امکانات لامتناہی ہیں،چینی وزارت خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔