ایران نے ایک سیٹیلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ سیمرغ نامی خلائی راکٹ نے تین تحقیقی آلات کو چار سو ستر کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں پہنچایا۔ تہران کا یہ راکٹ لانچ ویانا میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں رکاوٹ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل اور خلائی پروگرام صرف شہری اور دفاعی مقاصد کے لیے ہیں۔ تاہم مغربی ممالک ان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان سید احمد حسینی نے بتایا کہ ‘سیمرغ نامی اس راکٹ کو کامیابی سے خلا میں لانچ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس خلائی تحقیقاتی مشن میں پہلی مرتبہ 470 کلومیٹر کی بلندی اور 7350 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تین آلات خلا میں بھیجے گئے۔حسینی نے کہا کہ سیٹیلائٹ کی لانچنگ کے تمام مراحل کو درست طریقے سے انجام دیا گیا اور اس لانچ کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تاہم تحقیقات کی نوعیت کی کوئی تفصیل نہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید راکٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیمرغ کو امام خمینی خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔ اس نے راکٹ لانچ کیے جانے کو ‘ایرانی سائنس دانوں کی ایک اور کامیابی قرار دیا۔
ایران نے سیمرغ راکٹ خلا میں بھیج دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔