عالمی وبا کرونا کے کھلاڑیوں پر وار جاری ہے، انگلش کرکٹ ٹیم کے بعد آئرلینڈ ٹیم بھی کورونا وبا کی زد میں آگئی ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ آئرلینڈ کے آفیشل اکاونٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ امریکا سے ویسٹ انڈیز جاتے ہوئے آئرلینڈ کے دو کرکٹرز کرونا کا شکار ہوئے ہیں، جس پر انہیں دس روز کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔کرونا مثبت آنے والوں میں آئی سی سی پلیئرز آف دی ایئر فار ون ڈے میں نامزد ہونے والے پال اسٹرلنگ اور شین گیٹ کاٹے شامل ہیں جبکہ جارج ڈاک ریل کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا، جس میں کھلاڑی کی رپورٹ منفی آئی۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شمولیت منفی پی سی آر ٹیسٹ پر منحصر ہے، دونوں کھلاڑی 9 جنوری کو اپنا آئسولیشن پریڈ مکمل کرنے کیبعد ٹیسٹ کرائیں گے۔ آئرش ٹیم تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، سیریز کے میچز جنوری سے کھیلے جانے ہیں۔واضح رہے کہ ایشز سیریز کھیلنے والے انگلش کرکٹ ٹیم میں اب تک کرونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ روز آئی سی سی کے میچ ریفری ڈیوڈ بون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم بھی کورونا وبا کی زد میں آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔