پشاور میں ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی قصہ خوانی جھنگی محلہ بازار میں کی گئی جبکہ کارروائی کے نتیجے میں 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں جعلی مہریں ،افغانستان کے جعلی لائسنس اور جعلی افغان تذکرے سمیت افغانستان کے جعلی نکاح نامے اور وزارت داخلہ کی جعلی مہریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان جعلی امیگریشن کاغذات بنانے میں مصروف تھے جبکہ جعلی افغان تذکرے کے سرحد پار کرائی جاتی تھی۔3 ملزمان کا تعلق پشاور جبکہ ایک کا افغانستان سے ہے۔واضح رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ والوں کے خلاف کارروائی کی ۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے 34 چھاپے مار کر 37 ملزمان گرفتار کیے ،ملزمان کے قبضے سے 50 ملین روپے کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی کے گڑھ چوک یادگار پشاور پر بھی 7 چھاپہ مارے،رواں ماہ ایف آئی اے پشاور نے 100 کے قریب انکوائریز کو بھی مکمل کیا۔
ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی،4 ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔