Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانعوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کیلئے سال نو کے آغاز سے قبل اچھی خبر سامنے آ گئی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ، فیصلہ نوٹفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ،نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔