Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی، منی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی خواتین میں جھگڑا

قومی اسمبلی، منی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی خواتین میں جھگڑا

اسلام آباد،حکومت کی طرف سے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے
وزیر خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی اور پاکستان تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، دونوں اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے لڑ پڑیں۔ ساتھی اراکین نے دونوں میں بیچ بچائو کروایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔