Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کا صدر توقیر رانجھا کی زیر صدارت اجلاس

ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کا صدر توقیر رانجھا کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ، ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کا خصوصی اجلاس صدر ایٹا اسلام آباد محمد توقیر رانجھا کی زیر صدارت راول ڈیم کالونی اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں جڑواں شہر راولپنڈی و اسلام آباد سے کثیر تعداد میں انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بی ٹیک اور بی ایس انجئینرنگ ڈگریز کی ایکویلنس نوٹیفیکیشن کے اقدام کو سراہا گیا۔
شرکا نے انصاف اور حق کا ساتھ دینے پر چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن عرفان الحق صدیقی، سینیٹرمشتاق احمد، سینیٹر مہر تاج روغانی، سینیٹر محمد علی سیف، ڈاکٹر شائستہ سہیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، علی سلیمان صدیق چیئرمین ٹیوٹا پنجاب، انجینئر امتیاز گیلانی چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ، ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی ڈاکٹر رف اعظم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول ڈاکٹر محمود سلیم وائس چانسلر میر چاکر رند یونیورسٹی اور ایکویلینس کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ پریزیڈنٹ ایٹا پاکستان سید علی حسن شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹر مہر تاج روغانی اور سینیٹر مشتاق احمد نے انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس کو انصاف دلانے کے لئے جس طرح کوشش کی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ساڑھے تین لاکھ سے زائد ٹیکنالوجی گریجویٹس زندگی بھر ان کی کاوشوں کو یاد رکھیں گے اور یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ایچ ای سی کہ اس فیصلہ سے پاکستان میں مثبت مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا اور مستقبل میں پاکستان انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کسی قسم کے پریشر گروپ کے دبا ئو میں نہیں آئے گا اور آئندہ بھی انصاف پر مبنی فیصلے کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔