Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی کیپٹن ورون سنگھ بھی ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی کیپٹن ورون سنگھ بھی ہلاک

بھارتی ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 8 دسمبر کو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے، حادثے میں 13 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ گروپ کیپٹن ورن سنگھ ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ہیلی کاپٹر میں سابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینئرافسران سوار تھے۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز آف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔