Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا

سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالعلیم خان نے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ھے کہ وہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں کہ انہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے اس لئے وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔