Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانوزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک دن میں تین اچھی خبریں سنادیں

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک دن میں تین اچھی خبریں سنادیں

اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر تین اچھی خبریں سنائی ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تین اچھی خبریں ہیں، ایک تو یہ ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی، دوسرا سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔فواد چوہدری نے تیسری خبر یہ بتائی کہ سعودی عرب سے3ارب ڈالر کے ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اسی ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔