Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی رہنما کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی رہنما کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق حسن مرتضی کا جواب غیر تسلی بخش ہے، آپ کو وارننگ دی جاتی ہے کہ کسی بھی صورت انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں۔خیال رہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ حسن مرتضی نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہو کر جواب جمع کرایا اور بیان حلفی بھی دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ نے حسن مرتضی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق کوئی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔