Sunday, March 1, 2026
ہومدنیاامریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون خطے نیز دنیا کے لیے خطرناک ہے، چین

امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون خطے نیز دنیا کے لیے خطرناک ہے، چین

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بد ھ کے روز پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ-برطانیہ-آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون صرف چند ممالک کے درمیان معاملہ نہیں ہے، اور اس سے کسی ایک فریق کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی بجائے اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے حتیٰ کہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے اس تعاون پر بڑی توجہ دی ہے ۔ان کا خیال ہے کہ اس عمل سے خطے میں پہلے سے کشیدہ صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی اور ایٹمی توانائی کے عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔