Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانسابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ کا معاملہ ،شہباز شریف کا ردِعمل آگیا

سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ کا معاملہ ،شہباز شریف کا ردِعمل آگیا

قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس جسٹس(ر) ثاقب نثار کی نئی آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے اسکیم بنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کوسیاسی عمل سے باہر رکھنے کی اسکیم بنائی گئی، عظیم الشان اسکیم کاپتہ سابق چیف جسٹس کے نئے آڈیوکلپ سے چلتاہے، وقت آگیاہے ان کی غلطیوں کو درست کیاجائے،قوم انصاف کی منتظر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔