Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانفواد چوہدری نے مریم نواز کو سیسلیئن مافیا قرار دے دیا

فواد چوہدری نے مریم نواز کو سیسلیئن مافیا قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں، مریم نواز سیسلیئن مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے ایک طرف سولہویں التوا کی درخواست دینا، اور دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری رکھنا یہ لوگ اگر سیسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان سے منسوب ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ چیف جسٹس پاکستان یا ججز کو علم ہوگا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نہ صرف عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر ہوں گی، بلکہ آخر میں ایک سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری کی تقریر بھی کرائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔