Saturday, February 14, 2026
ہوماسلام آبادناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمارمعطل

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمارمعطل

اسلام آباد،اسلام آباد پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار سب انسپکٹر شوکت محمود معطل۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ ٹیپو سلطان کو ایس ایچ او تھانہ شالیمار جبکہ سب انسپکٹر عبدالقادر ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ تعینات کردیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر شاہ نے نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایس ڈی پی او شالیمار ڈی ایس پی حاکم خان کو بھی ہٹا دیا گیا۔سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد سے ایس ڈی پی او کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔