Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے ایف 7 میں فٹ پاتھ اور کرب سٹون کی رنگ سازی جاری

ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے ایف 7 میں فٹ پاتھ اور کرب سٹون کی رنگ سازی جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے ایف 7 مرکز میں کام شروع کردیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے ایف 7 میں فٹ پاتھ اورکرب سٹون پر پینٹ کاکام زورشور سے شروع ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے ایف 7 میںروڈ پر لین مارکنگ کی جارہی ہے ۔یادرہے کہ گزشتہ روز چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے شہر بھر میں صفائی اور مینٹیننس کا کام شروع کردیا گیا تھا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی تھی کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کے مراکز کو ترجیح بنیادوں پر صاف کیا جائے۔


روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔