Friday, February 13, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے ان ایکشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ 20 کنال سرکاری اراضی واگزار

سی ڈی اے ان ایکشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ 20 کنال سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باوجود پنڈوڑیاں اور کھنہ ڈاک کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ تفصیلات کےمطابق چند قبضہ مافیا نے ہفتہ وار تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اراضی پر تعمیرات شروع کی ہوئی تھیں جس پر محکمہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مدد سے بروقت کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران پنڈوڑیاں اور کھنہ ڈاک کے علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی زیر تعمیر 3 گھر، 2 مویشیوں کے باڑے اور 2 گھروں کی تعمیر کے لئے بنائی گئی بنیادوں کو مسمار کر دیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی قابضین سے20 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گی جبکہ قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔