Saturday, February 14, 2026
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس ان ایکشن ، ایسا کام شروع کردیا کہ شہری بھی داد دینے لگے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس ان ایکشن ، ایسا کام شروع کردیا کہ شہری بھی داد دینے لگے

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کی جانب سے شہر بھر میں صفائی اور مینٹیننس کا کام زور شور سے جاری۔ چئیرمین کی ہدایت پر ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹیننس عمر صغیر کی زیر نگرانی I/8 مرکز میں فٹ پاتھ کی صفائی کیساتھ ساتھ کرب سٹون پر رنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔ سیکٹر I-8/3 کی سروس روڈ کی منٹیننس کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ G/10 مرکز میں بھی صفائی کا کام شروع ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کے مراکز کو ترجیح بنیادوں پر صاف کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔