Saturday, February 14, 2026
ہومپاکستانمیگا منی لانڈرنگ کیس ، تحقیقات میں شہباز اور حمزہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ، دستاویزات سامنے آگئیں

میگا منی لانڈرنگ کیس ، تحقیقات میں شہباز اور حمزہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ، دستاویزات سامنے آگئیں

لاہور(آئی پی ایس ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ شریف گروپ سے میگا منی لانڈرنگ انویسٹی گیشن کی جارہی ہے جبکہ سی او اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر لاہور کی سربراہی میں شوگر انویسٹی گیشن ٹیم انتہائی لگن اورمحنت کے ساتھ مذکورہ کیس کی تحقیقات کررہی ہے -ترجمان کی مطابق شوگر ٹیم نے17ہزارسے زائد کا(16ارب روپے)کی کریڈٹ ٹرانزیکشن جو 2008سے 2018تک شریف گروپ (شریف فیملی )کے چپڑاسیوں اور کلرکوں کے خفیہ اکاونٹس میں کریڈٹ ٹرانزیکشن کی گئیں کاجائزہ لیا جس میں اسوقت کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے شریف گروپ کے معاملات میں براہ راست ملوث ہونے کے سلسلہ میں ٹھوس دستاویزی ثبوت ملے ہیں -ترجمان کیمطابق چونکہ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف دونوں پبلک آفس رکھنے کی وجہ سے 16ارب روپے کی کریڈٹ ٹرانزیکشن کے حوالہ سے مکمل طورپر جواب دے رہے ہیں -ترجمان نے کہا ہے کہ میاں برادران کے لیگل ایڈوائزر عطااللہ تارڑ کی طرف سے دیا گیا یہ بیان کہ ایف آئی اے ایک پائی کی کرپشن کے ثبوت حاصل نہ کرسکاجھوٹ پر مبنی ہے اورعوام کو اہم کیس کے حوالے سے گمراہ کرنے کے لئے دیا گیا۔
1 1 4

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔