بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے گلوبل تھنک ٹینک کانفرنس میں ایک ویڈیو تقریر کی اور تائیوان کے مسئلے پر چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔
وانگ ای نے کہا کہ تائیوان کے حکام کی طرف سے “علیحدگی کے لیے امریکہ پر انحصار کرنے” کی کوشش اور امریکہ میں کچھ لوگوں کی جانب سے “چین کو محدود کرنے کے لیے تائیوان پر انحصار کرنے” کے اقدام کے حوالے سے چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر کے ساتھ ویڈیو ملاقات میں ایک سخت انتباہ جاری کیا اور چین کے مضبوط موقف کا اظہار کیا۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔ ہم پرامن اتحاد کے امکانات کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے، لیکن ہم “تائیوان کی علیحدگی” کے کسی ایسے عمل کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، نہ ہی ہم عالمی سطح پر “دو چین” یا “ایک چین، ایک تائیوان” کو قبول کریں گے.
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت جتنی واضح ہوگی اور “تائیوان کی علیحدگی” کو روکنے کے لیے جتنے زیادہ پرعزم اقدامات کیے جائیں گے، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے پرامن اتحاد کی اتنی ہی زیادہ امید ہوگی، آبنائے تائیوان کا امن اور استحکام اتنا ہی زیادہ ممکن ہوگا۔ ایشیا پیسیفک کے امن اور خوشحالی کی زیادہ ضمانت ہوگی۔
چین تائیوان کی علیحدگی کے کسی عمل کو کبھی برداشت نہیں کرے گا، چین کے وزیر خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔