Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جسٹس قاضی فائزعیسی نے خواتین کی وراثت سے متعلق فیصلہ تحریر کیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرد وں کاخواتین کوشرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے، خواتین کوشرعی وراثت سے محروم کرنا اللہ کے حکم کی خلاف ورزی ہے،تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ فراڈ اور دیگرحربوں سے خواتین کوشرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے، خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ ملک میں ہردن مرد وارث خاتون وارث کو حق سے محروم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔