ہومدنیاچینی صدر آسیان ممالک کے ساتھ مل کر مستقبل کا ترقیاتی خاکہ تشکیل دیں گے

چینی صدر آسیان ممالک کے ساتھ مل کر مستقبل کا ترقیاتی خاکہ تشکیل دیں گے

چینی صدر آسیان ممالک کے ساتھ مل کر مستقبل کا ترقیاتی خاکہ تشکیل دیں گے ،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

چینی صدر شی جن پھنگ چین۔آسیان مذاکراتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کی سمٹ کی صدارت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران اس حوالے سے کہا کہ آسیان چین کا قریبی ہمسایہ اور اہم تعاون پر مبنی شراکت دار ہے۔ 1991 میں مذاکراتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، اور دونوں فریق ایک دوسرے کے اہم ترین تجارتی اور بامعنی تزویراتی شراکت دار بن چکے ہیں۔ دونوں فریقوں نے مذاکراتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو فریقین کے مابین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ آسیان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر چین۔آسیان تعلقات کی 30 سالہ ترقیاتی کامیابیوں اور تجربے کا احاطہ کریں گے ، مستقبل کا ترقیاتی خاکہ تشکیل دیں گے اور دوطرفہ تعلقات کی راہنمائی کریں گے۔ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے معیار اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیا جائے، ایک قریبی چین۔آسیان ہم نصیب سماج کی تعمیر کی جائے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔