اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد ملک کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ٹی ٹی سکینڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، علی احمد شہباز شریف ٹی ٹی سیکنڈل کیس میں اہم ملزم ہے، ملزم نیب کودو سال سے مطلوب تھا ، علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاؤس میں تعینات تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری نیب لاہور نے نجی ہوٹل کے سامنے سے عمل میں لائی، گرفتار ملزم کو راہداری ریمارنڈ کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا، راہدری ریمارنڈ کے بعد ملزم کوتفتیش کیلئے نیب لاہور منتقل کیا جائیگا۔
شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد کو نیب نے گرفتار کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔