Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانلیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی

لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی

کراچی ،لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں پیر کو کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان حوالے کی۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔