Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آباداے سی انیل سعید کی بہارہ کہو اور ڈھوک جیلانی میں پرائس چیکنگ

اے سی انیل سعید کی بہارہ کہو اور ڈھوک جیلانی میں پرائس چیکنگ

اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی بہارہ کہو اور ڈھوک جیلانی کے علاقوں میں پرائس چیکنگ ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اے سی انیل سعید نے بہارہ کہو اور ڈھوک جیلانی کے علاقوں میں پرائس چیکنگ ، کورونا اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد اور مختلف دکانوں پر پلاسٹک شاپرز پر پابندی پر عملدرآمد اور اشیا کا معیار چیک کیا۔ اس موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔