Wednesday, February 18, 2026
ہومپاکستانایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

مردان،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )مردان ڈویژن کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی کرنسی کے خلاف کریک ڈائون جاری، مردان ڈویژن میں ایف اے ٹی ایف کے اہداف اور غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایت پر اے ڈی حسن فاروق وغیرہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپہ مار کے دو ملزمان ماجد علی ولد سید لطف الرحمان اور مومن خان ولد عین خان کو موقع پر گرفتار کر لیا جو ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 59,00000 روپے کی بھاری پاکستانی کرنسی برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور فارن ریگولیشن ایکشن 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔