ہومدنیاچینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی 16ویں مشرقی ایشیائی سمٹ میں شرکت

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی 16ویں مشرقی ایشیائی سمٹ میں شرکت

چین مشرقی ایشیا کے تعاون کا نیا باب رقم کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر ا عظم

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں 16ویں مشرقی ایشیائی سمٹ میں شرکت کی۔آسیان ممالک کے رہنماؤں،روسی صدر پوٹین ،جنوبی کوریائی صدر مون جیے این ،امریکی صدر جو بائیڈن ،جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ،آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن ،نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے اس ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔
لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ مشرقی ایشائی سمٹ کو علاقائی تعاون کی درست سمت پر گامزن رہتے ہوئے علاقائی سیکورٹی تعاون اور اقتصادی و سماجی ترقی کو متوازن طور پر فروغ دینا چاہیئے۔انہوں نے تجاویز پیش کیں کہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چین۔آسیان صحت عامہ کے تعاون کو تیزی سے فروغ دیا جائے، اقتصادی بحالی کے لیے جامع علاقائی شراکت دارانہ تعلقات کے سمجھوتے یعنی آر سی ای پی کو جلد از جلد فعال کیا جائے، سبز ترقی کو فروغ دیا جائے اور آسیان کی مرکزی حیثیت کی حمایت کی جائے۔
لی کھہ چھیانگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر مشرقی ایشیا کے تعاون کا نیا باب رقم کرنے کا خواہاں ہے۔
اجلاس میں “پائیدار بحالی کے حوالے سے اعلامیہ” ،”نفسیاتی صحت سے متعلق تعاون کا سربراہی اعلامیہ ” اور “سیاحت کی بحالی سے اقتصادی ترقی کی تکمیل سے متعلق سربراہی اعلامیہ ” سمیت دیگر دستاویزات کی منظوری دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔